ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے 500مقامات میں آکسیجن جنریٹرکاقیام ،بلیک فنگس کے علاج کیلئے دوائی کاسٹاک طلب کیاگیاہے:اشوتھ نارائن

ریاست کے 500مقامات میں آکسیجن جنریٹرکاقیام ،بلیک فنگس کے علاج کیلئے دوائی کاسٹاک طلب کیاگیاہے:اشوتھ نارائن

Sat, 22 May 2021 12:23:51    S.O. News Service

بنگلورو،22؍مئی (ایس او نیوز)دومہینوں میں ریاست کے 500مقامات پرآکسیجن سازیونٹ قائم کئے جائیں گے،22مئی ہفتے کے دن سے 18تا44سال کے مابین عمرکے تمام افرادکے لیے ویکسی نیشن کی مہم شروع ہوگی۔یہ اطلاع ریاستی نائب وزیراعلیٰ وکووڈٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹرسی این اشوتھ نارائن نے دی۔

بروزجمعہ مرکزی وزیرسداننداگوڈاکے ہمراہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کی جانب سے ہی ویکسین دینے اوراس پرمنظم نگرانی کے لیے ایک علاحدہ مستقل سافٹ ویئرتیارکیاگیاہے۔ اس کالنک کوون پورٹل کے ساتھ جوڑدیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں ایک لاکھ 90ہزارافرادکوویکسین کی دوسری خوراک دی جانی ہے۔،ان میں سے ایک لاکھ 70ہزارویکسین تیارہیں، کووڈویکسین کی دوسری خوراک دیناشروع کردگئی ہے۔ ریاست میں کوی شیلڈ اسٹاک بھی ہے،ویکسی نیشن مہم میں شدت لانے کے لیے فرنٹ لائن ورکرس کی تعدادمیں اضافہ کردیاگیاہے۔ترجیحی بنیادپران تمام کوویکسین دی جارہی ہے۔

انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے مزیدکہاکہ کل سے میڈیاوالوں،شمشانوں کے ہلکاروں،معذوروں،ہیلتھ ورکرس اوران کے کنبہ کو،کووڈپر ماموراساتذہ،سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین،بجلی اورپانی سربراہی کرنے والے اہلکاروں کوویکسین دی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ جو افرادکووڈسے صحت یاب ہوئے ہیں ان کے لیے فوری طورپرویکسین دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کوتین مہینوں کے بعد ویکسین دی جائے گی۔کووی شیلڈلینے والوں کو4تا6ہفتوں کے اندرسکینڈ ڈوز دیناچاہئے تھا،اس وقفہ کو16ہفتوں تک وسیع کیاگیاہے۔ماہ دسمبرتک ریاست میں تمام افرادکوویکسین دے دی جائے گی۔

ایک سوال کے جوا ب میں نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ کووڈ کی روک تھام کے لیے ویکسی نیشن ہی واحدحل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک یادومہینہ میں ریاست کے ہرکمیونٹی ہیلتھ سنٹراورتعلقہ اسپتالوں میں 400تا 500آکسیجن جنریٹر قائم کئے جائیں گے،نیزوہاں آئی سی یوکی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ایک آکسیجن بیڈ کے لیے 20ہزار لیٹرآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔اس حساب سے ریاست میں موجودتمام آکسیجن بیڈسے کہیں زیادہ آکسیجن کاایمرجنسی اسٹاک موجودہے۔تیسرے لہرکے خدشہ کے پیش نظرزیادہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ایک سوال کے دوران 3000 وینٹی لیٹرس اور 25000 آکسیجن بیڈاضافی طورپربنائے گئے ہیں،اس میں مزیداضافہ کیاجائے گا۔پی ایم کیئرفنڈسے 315کروڑکے ساتھ وینٹی لیٹربھی ہمیں دئے گئے ہیں۔بلیک فنگس دوسری ریاستوں میں پہلے دکھائی دیابعدمیں کرناٹک میں کیس سامنے آئے،اس کے علاج کے لیے ایک ہی دوائی کی طلب ہے،جبکہ اس کے علاج کے لیے کئی دوائیاں ریاست میں دستیاب ہیں،اس کے باوجودعوام لائزومل امپوٹیریسن (liposomal amphotericin)کامطالبہ کررہے ہیں۔14مئی کواس دوائی کی طلب روانہ کی گئی ہے، چنددنوں میں یہ دوائی ہمارے ہاتھ لگنے والی ہے۔بلیک فنگس کونوٹیفائڈمرض قراردیاگیاہے،پرائیویٹ اسپتالوں میں خفیہ طورپراس کاعلاج نہیں کیاجاسکتا۔مہاراشٹرکے بعد سب سے زیادہ ریمڈیسور دوائیاں کرناٹک ملی ہیں،اس لیے مرکزی حکومت پرجانب داری کاالزا م عائدنہیں کیاجاسکتا۔


Share: